*ایک دیرینہ خواہش کی تکمیل*
حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا مفہوم ہے کہ انسان کا حشر اُنہی کے ساتھ ہوگا جن سے وہ محبت کرتا ہے۔ اسی پاکیزہ جذبۂ محبت کے تحت، دو سال کی محنت، مشاورت اور قلبی وابستگی کے بعد یہ مختصر کتاب مرتب کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔اس کا آغاز حضرت محمد مصطفیٰ احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ اقدس سے ہوتا ہے، اور پھر سلسلۂ قادریہ کے تقریباً 40 بزرگانِ دین کے مختصر حالاتِ زندگی کو نہایت اختصار کے ساتھ جمع کیا گیا ہے۔اس کتاب میں پنجاب کے سادات، سندھ کے معروف و مشہور شیوخ، حضرت امروٹی رحمہ اللہ، حضرت ہالیجوی رحمہ اللہ، مولانا عبدالکریم بیر شریف رحمہ اللہ، بلوچستان کے مشائخ، مولانا عبدالقادر محمد حسنی رحمہ اللہ، اور مستونگ کے شیخ مولانا سیف اللہ دامت برکاتہم جیسے اکابرین کا مختصر تذکرہ شامل ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ رسالہ اب شائع ہونے کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایف کی صورت میں بھی دستیاب ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس حقیر کاوش کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبول عطا فرمائے، اسے اہلِ محبت و عقیدت کے لیے نافع بنائے، اور میرے لیے ذریعۂ نجات فرمائے۔ آمین۔ *عزیز احمد شیخ علی زئی*